the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)
کوالالمپور…ملائیشین ایرلائن کے طیارے کی گمشدگی کوآج ساتواں دن شروع ہوگیا لیکن اب تک یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ طیارہ کہاں گیا۔امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے گمشدہ طیارے کا کنٹرول روم سے آخری رابطہ ختم ہونے کے باوجود بھی اس کا انجن کئی گھنٹے تک چلتا رہا۔ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اس خبرکی تردید کی ہے کہ لاپتا طیارے کاانجن کنٹرول روم سے آخری رابطے کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک چلتارہا۔ان کاکہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ کنٹرول ٹاورسے رابطہ منقطع ہونے کے باوجود طیارہ اڑتا رہا۔ملائیشیا اور فلپائن میں لاپتا طیارے کے مسافروں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور



دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔کوالالمپور کے سپنگا ائیرپورٹ پربڑی تعداد میں شہری ڈپارچرٹرمینل کے باہرجمع ہوئے جہاں سے گمشدہ طیارے کے مسافر گزرے تھے۔ لوگوں نے طیارے اورمسافروں کی خیریت کی دعائیں مانگیں۔لاپتا مسافر طیارے کے کنٹرول روم سے رابطہ ٹوٹنے کے بعد بھی سیٹلائٹ پراس کے سگنلز ملنے کی اطلاعات سامنے آنے پرایک امریکی بحری جہاز کو گلف آف تھائی لینڈ سے آبنائے مالا روانہ کردیاگیاہے۔وائٹ ہاوٴس نے تصدیق کی ہے کہ تلاش کا دائرہ بحرہند کے مغربی علاقوں تک پھیلایا گیا ہے۔ملائیشیا کی جانب سے درخواست کے بعد بھارتی بحریہ ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈزبھی لاپتا طیارے کے کھوج میں نکل پڑے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.